سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے لیے آٹھ ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس پاکستان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس سے پانچ پانچ سینئر ججز کے نام پر غور کیا جائے گا۔ 

زرائع کے مطابق سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے دو 2 جبکہ پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک ایک جج کو سپریم کورٹ تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس سے قبل سپریم کورٹ کے چار جج جن میں جوڈیشل کمیشن کے دو ارکان جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں نے اجلاس موخر کرنے جبکہ کمیشن کے پی ٹی آئی کے رکن علی ظفر نے بھی اجلاس مشروط طور پر موخر کرنے کے لیے خط تحریر کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.