کاروباری ہفتے کا پہلا روز:اسٹاک مارکیٹ میں 1055پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ بینکنگ، انرجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاروں نے بڑی انویسٹمنٹ کی۔۔۔

مارکیٹ میں سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب میں ہوا۔۔۔ 5 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور حصص کی قیمت 67 پیسے بڑھ کر 10 روپے 28 پیسے پر بند ہوئی۔۔۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1055 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ْ۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 11 ہزارا 378 پوائنٹس پر بند ہوئی۔۔۔

41 کروڑ 51 لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 123 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 773 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔

کاروباری سودے 23 ارب 95 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے