بشری بی بی راولپنڈی میں درج 10مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئیں۔۔۔
بشری بی بی نے اپنے تحریری جواب وکلاء سلمان صفدر،فیصل ملک،حسنین سنبل کی موجودگی میں پولیس کے تفتیشی افسران کو دے دیئے
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنے وکلاء سلمان صفدر،فیصل ملک،حسنین سنبل کی موجودگی میں تحریری جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے
بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے کسی منصوبہ بندی،توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی
جواب میں کہا گیا کہ میرٹ پر تفتیش کرکےحقائق سامنےلائےجائیں۔۔ہمیں انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائ۔۔
بشری بی بی کے بیان قلمبند کراتے وقت بانی پی ٹی ائی بھی موجود تھے۔۔ استغاثہ کے الزامات بے بنیاد،حقائق کے منافی اور جھوٹے ہیں۔۔ آج تک کوئی بھی عمل آئین و قانون کے منافی نہیں کیا
؎بشری بی بی کے خلاف 26نومبر احتجاج پر راولپنڈی میں 10مقدمات درج ہیں تاہم تھانہ ڈھڈیال چکوال کے مقدمہ میں بشری بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئی۔۔۔