اس ہفتے انٹربینک میں روپیہ 16پیسے اوپن مارکیٹ میں 27پیسے سستا ہوا

0

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کو ڈالر نے مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔۔۔ ایکسپورٹس بڑھ تو رہی ہیں لیکن امپورٹ بل میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث روپے پر دباؤ ہے۔۔

رواں ہفتے انٹربینک میں روپیہ 16 پیسے سستا ہو گیا۔۔۔ ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 5 پیسے تھی جو اختتام پر 279 روپے 21 پیسے پر آ گئی۔۔۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوا۔۔۔ پیر کو امریکی ڈالر 280 روپے 79 پیسے کا تھا۔۔۔ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 281 روپے 6 پیسے پر بند ہوئی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.