26ویں ترمیم کےدن غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

0

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں جس دن 26 ویں آئینی ترمیم پیش کی گئی اور اسے منظور کیا گیا اس دن پی ٹی آئی کے غائب اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا۔۔غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔

بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے انکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔۔

26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقاء سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی غائب رہے تھے۔۔ اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی اور مقدار علی خان کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔۔۔ اورنگ زیب کچھی کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا،

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ظہور قریشی، عثمان علی اور مبارک زیب بھی 26 ویں آئینی ترمیم کے دن پارٹی کے رابطے میں نہیں تھے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.