راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں۔قوم اور فوج کے درمیان خلیج کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں، پاک آرمی آج بھی روزانہ کی بنیاد پر فتنہ الخوارج سے لڑ رہی ہے، یہ خوارج ہیں اور دین سے نکلے ہوئے ہیں، خارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔