پاکستان سٹاک مارکیٹ میں Bulls اور Bears کی گھمسان کی جنگ ۔۔۔۔ کوئی سیکٹر فروخت کے دباؤ سے بچ نہ سکا۔۔۔۔ Bulls نے مارکیٹ کو گرین زون میں لے جانے کی پوری کوشش کی۔۔۔۔ Bears نے مارکیٹ کو ریڈ زون سے باہر نہ جانے دیا۔۔۔ 342 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔
ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا ۔۔۔۔ بینکنگ، آئل اینڈ گیس، آٹوموبیل، ریفائنری، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے شیئرز سرخ لکیر سے اوپر نہ آ سکے۔۔۔
51 کروڑ حصص کے لین دین میں سرمایہ کاروں کو 64 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔۔۔۔ کاروباری سودے 19 ارب 63 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 787 ارب روپے پر آ گئی ۔۔۔۔