ٹرمپ نے روس یوکرین کے درمیان جنگ کا ذمہ دار یوکرین کو قرار دے دیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جاری جنگ کے حوالے سے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جب انہوں نے یوکرین کو روس کے ساتھ تنازع کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سعودی عرب میں امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا دفاع کیا۔

ٹرمپ نے اپنی مار-ا-لاگو اسٹیٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو جنگ سے مکمل طور پر بچنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی حملے سے پہلے ہی کیف کو رعایتیں دے کر امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یہ جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.