وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے آئی ایم ایف کا وفد 24 فروری کو پاکستان آ رہا ہے۔۔۔ وفد کے ساتھ ایک ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہو گی۔۔۔ قوی امید ہے کہ ایک ماہ میں یہ فنڈ پاکستان کو مل جائے گا۔۔۔۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف وفد 24 سے 28 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں ماحولیاتی فنڈ پر تفصیل سے بات چیت ہو گی۔۔۔ پاکستان ماحولیات کو بہتر بنانے کا اپنا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گا۔۔
پاکستان نے گذشتہ سال اکتوبر میں آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کی درخواست دی تھی۔۔۔2022 کے تاریخ کے بدترین سیلاب سے پاکستانی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔۔۔
