کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آوٹ پریڈ

کراچی میں رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ سکول میں رینجرز ریکروٹس کی 32 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر مہمان خصوصی تھے۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔۔۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاک وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

کور کمانڈ کراچی نے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پریڈ کا اعلیٰ معیار دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔۔۔ٹریننگ مکمل کرنے پرپریڈ کے شرکاء اور اہلخانہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔۔۔۔۔یہ دن ان کے مستقبل میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔۔ پاکستان رینجرز (سندھ) ملک بھر میں اعلیٰ اقدار کی حامل ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی اور مانی جاتی ہے۔ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا بین الاقوامی سرحد کی حفاظت، کراچی میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن اور مختلف قومی و صوبائی سطح پر سیکیورٹی کی فراہمی جیسی ذمہ داریوں کو مکمل پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچایا۔۔۔۔پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی میں امن کی بحالی کیلئے گزشتہ سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔۔ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کامیاب آ پریشنز کرکے متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کیا

کور کمانڈ کراچی نے کہا رینجرز نے اسپیشل آپریشن جن میں بالخصوص کچے کے ایریا میں آپریشن کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام، مردم شماری، مذہبی تقریبات، چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش، آئیڈیاز 2024، پہلی بین الاقوامی خوراک اور زرعی نمائش، ٹرائی نیشنل کرکٹ سیریز، حالیہ منعقدہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی، پاکستان نیوی بین الاقوامی امن مشق اور اقلیتوں کی تقریبات میں کلیدی کردار اد۱ کیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے