رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کل پشاور میں ہوگا

اسلام آباد:رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو) پشاور میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا ۔

ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے