2024 میں تعلیم کے لئے کینڈا آنے والے ہزاروں غیر ملکی طلبہ غائب۔۔۔
کینیڈا نے غیر ملکی طلبا کے حوالے سے حیران کن رپورٹ جاری کردی۔۔۔۔
رپورٹ کے مطابق دو ہزار چوبیس میں 50,000 بین الاقوامی طلباء نے کینیڈا پہنچنے کے بعد تعلیمی اداروں میں رجسٹریشن ہی نہیں کرائی۔۔۔
غائب ہونے والوں میں بھارتی طلبہ سب سے آگے ہیں۔۔۔
تعلیمی ویزا پر بھارت سے آنے والے بیشتر طلبہ کینڈا پہنچتے ہی غائب ہوگئے۔۔۔
رپورٹ کے مطابق بھارت سے 20,000 سے زائد طلبہ جن تعلیمی اداروں میں انے تھے وہاں رجسٹرڈ ہی نہیں ہوئے۔۔۔
نائجیریا سے 3,902 اور گھانا سے 2,712 طلباء بھی کینڈا پہنچتے ہی غائب ہو گئے۔۔۔
کینیڈا میں 89.8 فیصد بین الاقوامی طلباء کا اندراج تصدیق شدہ، 23,514 طلباء کی حیثیت کا ریکارڈ غائب ہے۔۔۔
رپورٹ کے مطابق تعلیم کے ویزے پر آنے والے ہزارون غیر ملکی طلبہ کینیڈا میں کم اجرت والی نوکریاں کر رہے ہیں۔۔۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کچھ طلباء نے اسٹڈی پرمٹس کو امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے بھی استعمال کیا۔۔
