گرتی ہوئی مہنگائی ساڑھے نو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔۔۔ فروری میں افراطِ زر ڈیڑھ فیصد پر آ گیا۔۔۔۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی تاہم سالانہ بنیادوں پر کئی دیگر اشیا مہنگی ہو گئیں۔۔۔ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔۔
فروری 2024 میں مہنگائی 23 فیصد سے زائد تھی ۔۔۔ ایک سال میں کھانے پینے کی اشیا 4 فیصد سستی ہوئیں لیکن ملبوسات اور جوتوں کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
ایک سال میں تعلیم 11 فیصد جبکہ صحت کے اخراجات 14 فیصد بڑھ گئے۔۔۔ سیرو تفریح اور باہر ہوٹلوں میں کھانا 8 فیصد مہنگا ہو گیا۔۔۔ کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں شہروں میں مہنگائی ایک اعشاریہ آٹھ فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں ایک اعشاریہ ایک فیصد رہی۔۔۔ حساس قیمتوں کے اشاریئے میں اعشاریہ دو فیصد کمی آئی جبکہ ہول سیل پرائس انڈیکس بھی اعشاریہ سات فیصد کم ہو گیا۔۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مہنگائی کی اوسطً شرح 5 اعشاریہ 85 فیصد رہی۔۔۔
