مودی حکومت نے کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں

سری نگر : کُل جماعتی حریت کانفرنس نے تشویش کااظہار کیا ہے کہ مودی حکومت نے علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم کوششوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حُریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی زمینوں اور مکانوں پر قبضہ اور مسلم ملازمین کی برطرفی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے کا حصہ ہیں۔۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ہتھکنڈے ہیں جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھے ہیں۔۔۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کا واحد مقصد کشمیریوں کو سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی طور پر بے اختیارکرنا ہے۔
قابض بھارتی فورسز نے ضلع راجوڑی میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بھارتی فوجیوں، پیر ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے نوشہرہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جنوری 2024سے اب تک جنگلات میں آگ لگنے کے 307 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس سے علاقے میں جنگلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگ آتشزدگی کا ذمہ دار بھارتی فوجیوں کو قرار دے رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے