کینیڈا، میکسیکو اور چین پر امریکی ٹیکس کا نفاذ ۔۔۔۔ دھاتوں کی مارکیٹ میں ایک بار پھر افراتفری مچ گئی ۔۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 928 ڈالر فی اونس میں ٹریڈنگ جاری ہے۔۔۔
ادھر پاکستان میں ایک روز سستا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ۔۔۔۔
24 قیراط کا 10 گرام 4115 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے میں فروخت ہوا
22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 3772 روپے کا اضافہ ہوا۔۔۔۔ نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 727 روپے رہی
24 قیراط کی ایک تولہ چاندی 45 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 315 روپے کی ہو گئی۔۔
10 گرام 22 قیراط چاندی کی قیمت میں 39 روپے اضافہ ہوا۔۔۔ نئی قیمت 2 ہزار 842 روپے پر پہنچ گئی
