فیصل چوہدری عدالت میں کیسز پر کم سیاست میں زیادہ ایکٹو ہیں:بشریٰ بی بی

بانی پی آئی اور بشری بی بی کی پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے آج ہونے والی ملاقات میں بانی نے کہا ورکرز صرف میری رہائی دیکھنا چاہتے ہیں۔ میری ملاقات روکی جاتی ہے تو پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کو جیل کے باہر احتجاج کرنا چاہیئے۔

ملاقات کے آغاز پر بشری بی بی نے فیصل چودھری کو کہا آپ ہماری پٹیشنز سے الگ ہو جائیں ہمیں سیاسی نہیں بلکہ کل وقتی پروفیشنل وکیل کی ضرورت ہے ۔۔


ذرائعئ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر سے کہا ہمیں پروفیشنل وکیل کا نام بتائیں جو ہماری پٹیشنز اور جیل معاملات کو دیکھیں۔ بانی نے رہنماؤں سے کہا پارٹی اپنے بیانیہ کو مزید موثر کرے، اس طرح معاملات حل نہیں ہوں گے آخر کس طرح سابق وزیراعظم کی ملاقات روکی جاسکتی یے، مجھ سے جو سلوک روا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔۔

بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ اتنے دن ہماری ملاقات بند رہی آپ لوگوں نے کیا کیا؟ میرے 4 فوکل پرسن ہیں، ان کے علاؤہ اور کوئی نہیں ہے ان میں رائے سلمان کھرل، مبشر مقصود اعوان، نعیم پنجھوتہ، خالد یوسف چودھری شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے