چودھری سالک کا اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس

اسلام آباد : وفاقی وزیر چودھری سالک نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے وفاقی چوہدری سالک حسین نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلہ کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔

چوہدری سالک نے کہا ہے کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،ایئر پورٹس پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فیسیلیٹیشن ڈیسک بنائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے