پاکستانی سفیر امریکا سے بے دخل ، دفترخارجہ کا رد عمل آگیا

اسلام آباد : پاکستان کے سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر نجی دورے پر سفر کر رہے تھے، یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔

گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں لیکن امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے