فسادیوں کا انتخابات کے دوران مظفر آباد کی طرف مارچ سازشی منصوبہ تھا: وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ فسادیوں کا انتخابات کے دوران مظفر آباد کی طرف مارچ سازشی منصوبہ تھا اور ان کا مقصد بڑے پیمانے پر بے امنی پھیلانا تھا۔

ایک بیان میں فیصل ممتاز راٹھور  نے کہا کہ شرپسند معصوم کشمیریوں کا خون بہانے کا منصوبہ کئی ہفتوں پہلے تیار کرچکے تھے، فسادیوں کا انتخابات کے دوران مظفر آباد کی طرف مارچ سازشی منصوبہ تھا اور ان کا مقصد بڑے پیمانے پر بے امنی پھیلانا تھا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ  فسادی جدید اسلحہ رکھتے ہیں، انہیں تمام اہم مقامات تک رسائی بھی حاصل ہے، ان مقامات سے فسادی سکیورٹی فورسز پر نشانہ لگاتے ہیں، عوام ان شرپسندوں سے دور رہیں، وہ شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب  آزاد کشمیر پولیس کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے راولا کوٹ کی جانب مارچ کے دوران تصادم سے متعدد افراد کے جاں بحق اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے