انکوائری مکمل کیے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکتا، لاہورہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے جنرل اسپتال کے سکیورٹی گارڈ کی برطرفی کے خلاف اہم فیصلہ دیدیا، قرار دیا کہ انکوائری مکمل کیے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکتا۔ عدالت نے سیکیورٹی گارڈ شفیق کو دوبارہ نوکری پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ملک محمد اویس خالد نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے کے مطابق ایم ایس نے رسمی کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کیا،جوقانون کیخلاف ورزی ہے، درخواست گزارکو انکوائری میں رولز کے مطابق وقت فراہم نہیں کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار پر آرتھو پیڈک وارڈ کا اے سی کا پائپ چوری کرنے کا الزام تھا، درخواست گزار کے مطابق ایم ایس نے شوکاز نوٹس جاری کیا جس کا جواب جمع کروایا، شوکاز نوٹس کے جواب میں درخواست گزار نے الزامات کو مسترد کیا۔

درخواست گزار نے پنجاب سروس ٹربیونل میں 2024 میں درخواست دائر کی، سروس ٹربیونل نے فیصلے میں لکھا کہ یہ مناسب فورم نہیں ہے، عدالت درخواست گزار کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیتی ہے۔

درخواست گزار کے خلاف مجاز اتھارٹی کو اختیار ہے وہ درخواست گزار کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرے، درخواست گزار کے بقایا جات اور بینیفٹس کا فیصلہ بھی متعلقہ اتھارٹی کرے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے