جعفر ایکسپریس آپریشن کامیابی سےمکمل،تمام مسافر بحفاظت بازیاب

جعفر ایکسپریس آپریشن کامیابی سے ہمکنار، تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔۔۔۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، تمام مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا،

اس دہشتگردانہ حملے میں ملوث 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔۔۔

کلیئرنس آپریشن کے دوران انتہائی مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ معصوم جانیں بچائی جاسکیں۔۔

دہشتگردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے جنہوں نے معصوم بچوں اور خواتین کو بطور انسانی ڈھال استعمال کیا۔۔ کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشتگردوں نے یرغمال مسافروں کو مختلف ٹولیوں میں تقسیم کررکھا تھا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ:
”کلیئرنس آپریشن کے بعد بازیاب یرغمال مسافروں کو پاک فوج کے جوان بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں“

پاک فوج کے جوانوں نے اپنی مہارت سے ایک بھی خود کش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا، سکیورٹی ذرائع

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کسی بھی حملہ کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے