لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا ….برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی کی انٹلی جنس بیسڈ کارروائی۔
سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔۔
کالعدم تنظیم کا ایک خودکش دہشت گرد گرفتار جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خطرناک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گیا جبکہ ایک خودکش دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد خودکش جیکٹ ،۔سیفٹی فیوز وائر ۔ بارودی مواد برآمد ہوا۔دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔سی ٹی ڈی ٹیموں نے برکی کے نواحی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔۔
خودکش دہشت گرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بلوچستان کا رہائشی ہے دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔۔
دہشت گرد لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
