سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فونک گفتگو میں یوکرین بحران کے سفارتی حل اور سعودی-روس تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران، ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جانب سے یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مملکت خطے میں قیام امن کے لیے عالمی سطح پر سہولت کاری کے اپنے کردار کو جاری رکھے گی۔
صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی عرب کی متوازن سفارتی پالیسی اور بین الاقوامی استحکام کے لیے اس کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے میں سعودی ثالثی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مملکت کے اقدامات کو سراہا۔
