پاک چین دوستی کی نئی جہت،پاک بحریہ میں ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ

چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک (SHUSHUK)کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔۔لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور سازگار بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔۔

حکومت پاکستان نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران چین کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔۔ معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں اور 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کی جائیں گیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے