ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایاجارہا ہے،پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا۔

5کی جنگ میں پاک فضائیہ کےشاہینوں نےدشمن پراپنی فضائی برتری کی دھاک بٹھادی ،اسکواڈرن لیڈرایم ایم عالم نےآج ہی کےروزدشمن کے5جنگی طیارےمارگرائے،ایم ایم عالم نے4بھارتی طیارے صرف 30 سیکنڈ کے اندر تباہ کئے۔جوفضائی جنگ کاایک انوکھاریکارڈہے۔

دوسری جانب پائلٹ آفیسرراشدمنہاس شہیدنشانِ حیدر کےمزارپرپھول رکھنےکی پُروقارتقریب منعقد کی گئی،ایئرآفیسر کمانڈنگ سدرن ایئرکمانڈ ایئروائس مارشل اخترعمران سدوزئی مہمانِ خصوصی تھے، ایئر وائس مارشل اخترعمران نے راشدمنہاس شہیدکےمزار پر حاضری،فاتحہ خوانی کی ۔

پاک فضائیہ کےچاق چوبنددستے نےراشدمنہاس شہیدکی لازوال قربانی کوسلامِ عقیدت پیش کیا،راشد منہاس شہید نے دفاعِ وطن کی خاطرجان کانذرانہ پیش کیا،سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سےراشدمنہاس شہیدکےمزارپرپھول رکھےگئے۔

راشدمنہاس شہیدکا عزمِ شہادت آج بھی پاک فضائیہ کےشاہینوں کیلئےمشعلِ راہ ہے،شہیدکی قربانی،عزم اور وفاکی وہ روشن داستان ہے جو نسلوں کودفاعِ وطن کا درس دیتی ہے،پاک فضائیہ کے شاہین راشد منہاس شہید کے جذبہ شہادت اورشجاعت کوسلام پیش کرتےہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے