یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ائیر فورس کیجانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز

یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ائیر فورس کیجانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز کردیا گیا۔

یومِ فضائیہ پر جاری کیا گیا نغمہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے، نغمہ کے بول پاکستان کی مٹی سے وابستگی رکھنے والے ہر پاکستانی کے دل کو گرما دیتے ہیں۔

نغمہ میں وطن کی حفاظت کیلئےپاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نہایت خوبصورت انداز میں فلمایا گیا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نےوطن کی حفاظت میں قربانیاں دے کردشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔

شاہینوں کی بےمثال جرات نےہرمحاذ پردشمن کو للکارا اورپاکستان کی فضائی حدودکومحفوظ رکھا، نغمہ میں پاک فضائیہ کےبہادرشاہینوں کی مہارت سے دی گئی فیصلہ کن شکست کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

وطن کی خاطرجانیں نچھاورکرنےوالےشہداء کی قربانیاں پاکستان کی فضائی طاقت اورعزم کی مثال ہیں، نغمہ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا ہرلمحہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کا عزم اجاگر کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے