طویل القامت نصیر سومرو انتقال کر گئے

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے۔

ان کے بھائی ریاض سومرو کے مطابق 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا گھر میں علاج جاری تھا، ان کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔

نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور ان کا شمار  دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا، دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن پی آئی اے نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے