حکومت کا پی آئی اے کے 51 کےبجائے 100فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا۔۔۔نجکاری بورڈ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی ازسر نو منظوری دیدی۔۔

حکومت نے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی نجی شعبے کےحوالےکردیا جائے گا۔۔

بورڈ کے فیصلے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سے لی جائے گی۔۔سی سی او پی کی منظوری کے لیے بولی کے دستاویزات میں شامل کیے جائیں گے۔۔

بورڈ نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔۔ بورڈ نے حتمی فیصلے سے قبل مالیاتی مشیر سے تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے