عوام پریشان نہ ہوں،عید پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے:اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے عوام سے کہا ہے کہ عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ بینکوں سے جاری کئے جائیں گے۔ نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی۔۔
ترجمان نے بتایا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔۔ عید الفطر 2025ء کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔


بینکوں کے وسیع ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔۔اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کرچکا ہے۔۔ترجمان نے کہا اسی طرح اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔۔بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیار ی اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے۔


نئے بینک نوٹوں کی موثر تقسیم اور تمام کمرشل بینک برانچوں میں ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اپنی کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔۔اس عمل سے عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے