جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے علیمہ خان سمیت17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا

0

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا ۔۔ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے دوبارہ طلب کر لیا۔۔

تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔۔

جن افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد، خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراور عون عباس شامل ہیں۔۔

محمد شہباز شبیر،وقاص اکرم، تیمور سلیم خان،  صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔۔

طلبی کے نوٹس جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی جاری کئے گئے۔۔

21مار چ کو جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے۔۔

 19 مارچ کو بھی علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔۔جے آئی ٹی ان افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے

جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.