مہنگائی کی شرح میں کمی۔۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 35 فیصد گر گئی۔۔۔۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔
ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء سستی، 11 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 67 پیسے،، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 23 پیسے کم ہوئی۔۔
انڈے فی درجن 13 روپے 41 پیسے سستے ہوئے۔۔ لہسن فی کلو 35 روپے سے زائد سستا ہوا۔۔
ہفتہ وار بنیادوں پر چینی فی کلو 1 روپے 49 پیسے تک سستی ہوئی۔۔
چائے کی پتی،جلانے کی لکڑی،دال ماش اور مونگ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔
ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر کلو 50 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ۔۔ہفتہ وار بنیادوں پر سگریٹ، بیف، دہی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔
چاول ،مٹن ،تازہ دوھ ،خشک دودھ سمیت 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔۔
