جعفر ایکسپریس حملہ تحقیقات میں پیشرفت:4سہولت کار گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

جعفرایکسپریس پردہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگراداروں کےساتھ مل کرتحقیقات اورحملہ آوروں کی شناخت کررہےہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لیاہے، ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہورہاہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کےلئے فنگرپرنٹس نادرا کوبجھوائے ہیں جب کہ ہلاک حملہ آوروں کےجسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو بجھوادیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔

پاکستانی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد کو شہید کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے