پاکستانی معیشت نے تیزی اور ترقی کا سفر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود جاری رکھا۔ نیشنل اکاؤنٹس کمی نے اپنے اعلامیئے میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) گروتھ 1.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) جی ڈی پی گروتھ 1.34 فیصد رہی جبکہ ابتدائی تخمینے 0.92 فیصد کا لگایا گیا تھا۔
زراعت اور خدمات کے شعبے نے معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تاہم صنعتی شعبہ کی کارکردگی ریڈ زون میں رہی۔
دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) زرعی شعبے کی گروتھ 1.1 فیصد جبکہ سروسز سیکٹر کی گروتھ 2.57 فیصد رہی۔ صنعتی شعبہ 0.18 فیصد سکڑ گیا۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) 2.57 فیصد رہی۔
رواں مالی سال (جولائی 2024 سے جون 2025) میں جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 2.75 فیصد لگایا گیا ہے