کراچی:واٹر ٹینکر نے ایک اور بائیک سوار کی جان لے لی

0

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بائیک سوار کی جان لے لی۔

نیا ناظم آباد میں سلمیٰ گیٹ چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک بائیک کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 30 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ بائیک سوار کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی

واضح رہے دو روز قبل کراچی میں ملیر ہالٹ کے قریب ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ عورت، اس کا شوہر اور ان کا نومولود بچہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

اب سے تھوڑی دیر پہلے کارساز میں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے موٹربائیک پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے تھے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.