الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں ۔ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہوگئی۔۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری ،،،،،ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ،،، پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 ہوگئی ۔۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہے۔۔
سندھ میں 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔۔
خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 ووٹرز ہیں۔۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہے ۔۔
ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 92 جبکہ خواتین ووٹرز 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہیں۔
اسلام آباد میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہیں۔
پنجاب میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 04 لاکھ 67 ہزار 887 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 462 ہیں
سندھ میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 273 ہیں۔
خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 460 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 03 لاکھ 45 ہزار 93 ہیں
بلوچستان میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 17 ہزار 944 جبکہ خواتین ووٹرز 24 لاکھ 48 ہزار 497 ہیں۔۔۔