پاکستان میں دہشت گردی پر اقوام متحدہ کے متضاد بیانات: دفتر خارجہ کا سخت ردعمل

0

پاکستان نے امریکہ کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کو تھریٹ سمجھجنے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنے متضاد بیانات روک دینا چاہئیں اور آزاد و خودمختار ریاست کی بجائے متشدد گروہوں کی حمایت نہیں کرنا چاہیے ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کوئی استشنی نہیں دیا جا سکتا ۔۔۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بیانات کا نوٹس لیا ہے

عوامی بیانات میں حقائق کی درستگی اور سیاق و سباق کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے,جعفر ایکسپریس ٹرین آپریشن میں مارے گے دہشت گردوں کی نعشیں قبضے میں لینا شرپسندوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہےبعض اقوام متحدہ ماہرین کے تبصرے متوازن نہیں ہیں شر پسند عناصر کے جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظرانداز نہیں کی جا سکتیں,

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کسی بھی فرد یا گروہ کو انسانی حقوق کو بطور ہتھیار استعمال کی اجازت نہیں دیتے اقوام متحدہ کو اپنے متضاد بیانات روک دینا چاہئیں اور آزاد و خودمختار ریاست کی بجاے متشدد گروہوں کی حمایت نہیں کرنا چاہیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کوئی استشنی نہیں دیا جا سکتا,

ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ تکنیکی طور پر کوئی پاکستانی سبز پاسپورٹ پر اسرائیل داخل نہیں ہو سکتا اگر کوئی ہوتا بھی ہے تو اس ریاست کی جانب سے اس کے لئے خصوصی انتظامات کیے گیے ہوں گے, اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے نہ ہی موقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے اسرائیل کی جانب سے شام کی سالمیت کی متواتر خلاف ورزی ناقابل قبول ہے یہ بین الاقوامی قوانین و عالمی سلامتی کی خلاف ورزی ہے

نمائندہ خصوصی صادق خان کا دورہ افغانستان مثبت رہا, جعفر ایکسپریس دہشت گردی, افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سمیت تمام معاملات افغان عبوری حکومت سے اٹھائے ہیں بلوچستان میں چینی عسکری دستوں کی موجودگی کی افواہوں کی تردید کی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.