پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے پٹرولیم لیوی میں 60 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم نے موجودہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برداشت سے باہر قرار دے دیں اور وزیراعظم سے پٹرولیم لیوی میں 60روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کردیا ۔بزنس فورم نے  کہا کہ ہرچیزعوام اور بزنس کمیونٹی پر نہیں ڈالی جا سکتی ، حکومتی معاشی ٹیم صرف ریونیو کی سوچ سے باہر نکلے ۔

چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے اپنے بیان میں کہا گذشتہ آٹھ ماہ میں ڈیزل کی قیمت 135 روپے اور پیٹرول کی قیمت 114روپے فی لیٹر بڑھ چکی ، مہنگائی ہر ماہ بڑھ رہی ہے اور معیشت سست روی کا شکار ہے ۔ پہلے ہی مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ۔ ٹیکس ریونیو ہر سال بڑھ رہا ہےلیکن معیشت نہیں چل رہی کہیں توخرابی ہے ۔ حکومت صرف ریونیو کے بجائے ریلیف کیلئے بھی  سوچے ۔

چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم نے کہا گزشتہ مالی سال میں حکومت نےصرف پٹرولیم لیوی مد میں 1568ارب روپے جمع کیے  جبکہ معمولی نوعیت کےحکومتی اخراجات کم کرکے حکومت باآسانی لیوی کم کر سکتی ہے۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ حکومت نومبرسےپہلےگندم کی سپورٹ پرائس کا اعلان کرے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے