پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع، 70 درخواستیں موصول

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کے لیے اب تک 70 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری فریم ورک پر پورا اترنے والی کمپنیوں کو ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کا لائسنس جاری کیا جائے گا اور 6 ماہ میں ریگولیٹری فریم ورک بنا دیا گیا ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زر کے ذریعے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی موجودہ لاگت 6.5 فیصد ہے جو کم ہو کر ایک فیصد رہ جائے گی اور لاگت کم ہونے سے 41 کروڑ ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے