100فیصد پاکستان میں تیار 40 گاڑیاں جاپان کو ایکسپورٹ کر دی گئیں

پاکستان سے مکمل تیار شدہ کاروں کی پہلی بار برآمد۔۔ پاکستان سے تاریخ میں پہلی بار 40 ہونڈا سٹی گاڑیاں جاپان کو برآمد کی گئیں۔۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے ہونڈا اٹلس پاکستان نے ملک میں مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا۔۔ برآمدی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان  تھے۔۔

انہوں نے کہا پاکستانی آٹو سیکٹر عالمی سطح پر ابھرنے کو تیار ہے ۔۔ وزیراعظم کا وژن ایکسپورٹ پر مبنی صنعتی ترقی ہے۔۔حکومت آٹو سیکٹر کو سازگار پالیسیوں سے سپورٹ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔۔ مقامی مینوفیکچررز کو عالمی مارکیٹوں کا رخ کرنا چاہیے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے