کراچی : صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
