چمن میں افغان شہریوں کی واپسی کیلئے تیاریاں مکمل

چمن:بلوچستان کے ضلع چمن میں افغان شہریوں کی باب دوستی سے وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ ملک بدری آج سے شروع ہو گی۔

ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے،پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے، باب دوستی کیمپ میں نادرا کی جانب سے افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا۔

حبیب احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ کسی بھی وجہ سے بارڈر کراس سے رہ جانےوالی افغان فیملیز کو قیام و طعام کی سہولت مہیا کی جائے گی، عید تعطیلات کے باعث افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تاخیر ہوئی ہے، ملک بدری کا عمل کل سے شروع ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے