فیول ایڈجسٹمنٹ:بجلی کی قیمت میں 1.90روپے کمی کر دی گئی

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے90پیسے فی یونٹ سستی ہو گئی۔۔


نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔


بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تادسمبر 2024کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی۔۔۔بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔۔


بجلی کی قیمت میں کمی کااطلاق اپریل سے جون2025تک 3ماہ کیلئے ہوگا۔۔۔۔بجلی صارفین کو کمی سے 56ارب38کروڑ روپے کاریلیف ملے گا۔۔

بجلی کی قیمت میں کمی کااطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرفروری میں سماعت کی

ملک بھرکے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی

کراچی کے لیےبجلی کی قیمت میں3 روپے2 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی

کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کےالگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے

بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گا۔۔

کے الیکٹرک کے لیے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔۔

باقی ملک کے لیےفروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے