عیدالفطر کی تعطیلات میں 25 لاکھ گاڑیوں کی اسلام آباد آمد

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تقریباً 25 لاکھ گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں۔۔ اوسطاً ساڑھے 8 لاکھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں نے مختلف تفریحی مقامات کا رخ کیا

چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر اسلام آباد کے مطابق 75 ہزار سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری میں داخل ہوئیں۔

عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران1700 سے زائد بائیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 500سے زائد موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کیے گئے۔۔

24 ون ویلرز جبکہ 9 ہیوی بائیکس کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 500 سے زائد افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود رہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے