کشمیریوں کی جانب سے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد ہونے پر سہولتکار بھارت خود کھل کر سامنے آ گیا

غیور کشمیریوں کی جانب سے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد ہونے پر سہولتکار بھارت خود کھل کر سامنے آ گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 13 اور  14 اگست کو کیرن سیکٹر میں کالعدم کمیٹی کی ویڈیوز چلادیں۔

ماہرین کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ چلانا بھارت کے گٹھ جوڑ کو ثابت کرتا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے یومِ آزادی پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب یومِ سیاہ منایا گیا، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک میں مظاہرہ کیا گیا اور  میر پور آزاد کشمیر میں ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

نیلم، نکیال، سماہنی سمیت دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر یوم سیاہ ، قابض بھارتی انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے مقبوضہ وادی بالخصوص سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے