2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے افتتاح کیلئے آذری صدر 26 اپریل کو پاکستان پہنچ رہے ہیں

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری منصوبوں پر حکمت عملی آخری مراحل میں داخل۔۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف 26 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ آزربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔۔ آزربائیجانی صدر 26 , 27 اپریل کو اسلام آباد میں موجود ہوں گے

آذربائیجان کے صدر سے پہلے آزربائیجان کے سینئر وزہر اسلام آباد پہنچیں گے۔۔ آذری وزیر اقتصادیات و سرمایہ کاری میکائیل جباروو 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔۔ میکائیل جباروو دورہ پاکستان میں نایب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔۔

آزربائیجانی صدرن کے دورے میں دونوں ممالک کے مابین موٹرویز ایم 6 , ایم 6, انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم کے شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔۔

آذربائیجان کی فضائیہ نے پاکستان سے جے ایف 17 بلاک کے 3 لڑاکا طیارے بھی خریدنے کا معاہدہ کرنا ہے۔۔

ذرائع کے مطابقدونوں ممالک میں روابط کے فروغ، ٹرانسپورٹ، توانائی، دفاعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بھی تعاون کے فروغ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔۔

وزہر اعظم آزربائیجان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔۔ دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ میں میں اضافہ کیا جائے گا۔۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں برس فروری میں باکو کا اہم دورہ کیا تھا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے