وسیم اکرم، رمیز راجہ، وقار یونس، جے پی ڈومینی ، مائیک ہیزمین ، ڈومینک کارک، الیسٹرکک ، گپٹل اور مارک نکولس: پی ایس ایل کے کمنٹری پینل کا اعلان

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے 12 پارٹیوں کی بڈنگ، پی سی بی کو عالمی سطح پر زبردست رسپانس

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

کمنٹری پینل میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام شامل کیے گئے ہیں۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں پہلی مرتبہ الیسٹر کک اور مارٹن گپٹل کو شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، ڈومینک کارک اور مارک نکولس بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ وسیم اکرم، رمیز راجا، وقار یونس اور دیگر کمنٹیٹرز میں شامل ہیں۔ زینب عباس اور ایرین ہالینڈ پریزینٹرز کی ذمے داریاں نبھائیں گی۔

واضح رہے پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے