پاور سیکٹر میں اصلاحات:گردشی قرض 9 ارب روپے کم ہو گیا

0

پاور سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔۔۔ چھ ماہ میں توانائی شعبے کا گردشی قرض 9 ارب روپے کم ہو گیا۔۔

وزارت توانائی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں گردشی قرض میں 9 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جون 2024 تک گردشی قرضہ 2393 ارب روپے تھا، دسمبر تک یہ کم ہو کر 2384 ارب روپے ہو گیا تھا، حکومتی کوششوں کی وجہ سے گردشی قرضے میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزارت توانائی نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی وصولی میں بہتری آئی ہے۔ حکومت کی حکمت عملی کے تحت، گرڈ کی بجلی پر انحصار کم کرنے کے لیے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا اور مقامی انتظامیہ اور ڈسکو زکے لیے بقایا جات وصول کرنے کے لیے ایک ریکوری اسکیم متعارف کرائی جائے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.