صادق آباد: نہر میں کودنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج، 2 بچے تاحال لاپتہ

ترجمان ریسکیو کے مطابق دو بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، غوطہ خوروں اور ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں کشتیوں کی مدد سے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، اب تک 15 کلومیٹر تک سرچ آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے، پانی کا تیز بہاؤ آپریشن میں رکاوٹ ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ رات کے باعث سرچ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، تاہم صبح سے دوبارہ تلاش کا عمل جاری ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق بنگلہ منٹھار تھانے میں والد کی مدعیت میں والدہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دو سالہ آیان اور 7 سالہ طیبہ کی نمازِ جنازہ آج بنگلہ منٹھار میں ادا کی جائے گی۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ دونوں بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیموں کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے