پاک فوج کا ڈی آئی خان میں آپریشن:4دہشت گرد ہلاک

0

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر سیکیورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ یہ آپریشن علاقہ مڈی میں کیا گیا۔ ہلاک خوارج دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کا ایک سپاہی باسط صدیقی شہید ہو گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.