صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کی چھتری تلے ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور

0

امریکہ اور ایران میں بات چیت کا دوسرا دور روم میں شروع ہو گیا۔ دونوں جانب سے ماحول خاصا کشیدہ رہا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد نے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال اسرائیل کو ایران کی ایٹمی صلاحیت کے مراکز پر حملے سے روک دیا ہے کیونکہ وہ سفارتی مذاکرات کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران نیو کلیئر اسٹیٹ کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ امریکہ کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

دونوں ممالک کے روم میں مذاکرات اومان کے سفارتخانے میں ہوئے۔ پہلے دور کے مذاکرات اومان کی میزبانی میں ہوئے تھے۔ روم میں ہونے والی بات چیت میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مشرق وسطیٰ کیلئے صدر ٹرمپ کے مشیر سٹیو وٹکوف نے بھی شرکت کی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.